اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے تہران میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں فرمایا کہ خطے کی موجودہ صورتحال علاقے کے ملکوں کے درمیان پہلے سے بھی زیادہ باہمی تعلقات کی تقویت کی متقاضی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اغیار کے پروپیگنڈوں سے متاثر نہ ہوا جائے ۔
رہبرانقلاب اسلامی نے ایران اور قطر کے دوستانہ سیاسی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات اس طرح کے نہیں ہیں جس سطح پر سیاسی تعلقات ہیں اس لئے مشترکہ میدانوں میں ایران اور قطر کے تعلقات پہلے سے زیادہ فروغ پانے چاہئیں -
آپ نے فرمایا کہ البتہ بعض ممالک خاص طور پر جو دنیا کے اس گوشے سے اس علاقے میں آئے ہیں علاقے کے ملکوں کے درمیان تعلقات کی توسیع کو پسند نہیں کرتے تاہم اس بات کا ان ملکوں سے کوئی ربط نہیں ہے اور علاقے کے ممالک اور قومیں اب اس طرح کی مداخلت اور ڈکٹیشن کو برداشت نہیں کریں گی -
قطر کے امیر شیخ تیم بن حمد آل ثانی نے بھی رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ اس وقت سخت حالات سے گزر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی تعاون اور تعلقات میں توسیع کے تعلق سے ہم آپ کی باتوں سے مکمل اتفاق کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ علاقے کے ملکوں کے درمیان جامع مذاکرات ہونے چاہئیں ۔
/129
13 جنوری 2020 - 08:09
News ID: 1001899
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ علاقے کے نامناسب حالات کی وجہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی شرانگیزی ہے -